علیم خان کو اگر بے بنیاد ثبوتوں پر گرفتار کیا تو غلط ہے رہنما ن لیگ
نیب کو گرفتاری اور تفتیش کے بے لگام اختیارات حاصل ہیں، ملک محمد احمد خان
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد احمد خان نے کہا ہے کہ علیم خان کو اگر بے بنیاد ثبوتوں پر گرفتار کیا گیا تو غلط ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا کہ نیب کو گرفتاری اور تفتیش کے بے لگام اختیارات حاصل ہیں، جبکہ بلا تفریق احتساب اور بے جان اختیارات میں بہت فرق ہوتا ہے،
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ نیب کی جانب سے وجوہات بتائے بغیر کسی کو گرفتار کر لیا جاتا ہے ایسا ہی شہباز شریف کے ساتھ ہوا، اگر علیم خان کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے لیے اپنی جماعت کے اندر آواز اٹھاؤں گا، مجھے علم نہیں کہ علیم خان کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا لیکن اگر بے بنیاد ثبوتوں پر ایسا ہوا تو یہ غلط ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ نیب کو صوبائی معاملات میں تفتیش کرنے کا حق نہیں یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، نیب کے کچھ قوانین ایسے ہیں جو پوری دنیا میں نہیں، نیب حد سے تجاوز کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کرتا ہے جس پر ہمیں اعتراض ہے۔