پاکستان سے لندن تک سازشیں کرنیوالے ناکام ہونگے رابطہ کمیٹی

ڈیفنس کلفٹن ،علی گڑھ،ناظم آباد،جوہر سیکٹرزکی افطار پارٹیوں سے امین الحق ودیگرکاخطاب


Express Desk July 25, 2013
ڈیفنس کلفٹن ،علی گڑھ،ناظم آباد،جوہر سیکٹرزکی افطار پارٹیوں سے امین الحق ودیگرکاخطاب. فوٹو : فائل

LONDON: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد اور زہریلے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں ، قائدتحریک الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف پاکستان سے لندن تک سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔

یہ بات رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ،احمد سلیم صدیقی،واسع جلیل، خالد سلطان اور اسلم آفریدی نے ڈیفنس کلفٹن ، قصبہ علی گڑھ ، ناظم آباد گلبہاراور گلستان جوہر سیکٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ افطار پارٹیوں کے شرکا سے خطاب کے دوران کہی،اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کے علاوہ دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے۔



رابطہ کمیٹی کے اراکین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الطاف حسین پر الزام تراشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورکہا ہے کہ حالیہ الیکشن کے دوران عوام سے کیے وعدوں سے یوٹرن ، ڈرون حملے رکوانے کے حوالے سے جامع پالیسی نہ بنانے اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کی نااہلی وناکامی اور تیزی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانے کیلیے قائدتحریک الطاف حسین پر الزام تراشی کررہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ خیبر پختونخواہ کے اصل مسائل سے ہٹائی جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ تمام منفی پروپیگنڈوں کے باوجود قائد تحریک الطاف حسین نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں جن کی عوامی مقبولیت میں مزیدکئی گناہ اضافہ ہواہے،اس سے قبل بھی عمران خان قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف من گھڑت ثبوت وشواہد لے کر لندن جا چکے ہیں جہاں انھیں منہ کی کھانی پڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں