وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی ایس ایل کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار

بلوچستان کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنے شہر میں کھیلتا دیکھیں، جام کمال


ویب ڈیسک February 06, 2019
حکومت میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے، جام کمال فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے پی ایس ایل کے حتمی مرحلے کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، طویل عرصے سے کوئٹہ میں کرکٹ کے بین الاقوامی میچ کا انعقاد نہیں ہوا ہے، بلوچستان کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنے شہر میں کھیلتا دیکھیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے خط میں پی ایس ایل 4 کے حتمی مرحلے کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کے انعقاد کے لئے کوئٹہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہے، حکومت میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں