علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم کو بھی شامل تفتیش کیا جائے پیپلزپارٹی

عمران خان کے کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ بھی علیم خان دیتے رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو


ویب ڈیسک February 06, 2019
عمران خان کے کچن سے لے کر جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ بھی علیم خان دیتے رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اگر علیم خان پر کرپشن یا ناجائز اثاثوں کا الزام ہے تو عمران خان بھی اس زد میں آتے ہیں، شوکت خانم، نمل اور تحریک انصاف کو بھی علیم خان کروڑوں روپے سالانہ چندہ دیتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آف شور کمپنی کیس؛ نیب نے علیم خان کو گرفتار کرلیا

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ بھی علیم خان دیتے رہے ہیں، پوری دنیا کو پتا ہے کہ علیم خان وزیراعظم عمران خان کے خرچے اٹھاتے رہے ہیں لہذا علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں