سندھ حکومت کا اسکول وینز سے سی این جی سیلنڈر نکلوانے کیلیے حتمی ایکشن کا فیصلہ
اسکول وینز سے سی این جی سیلنڈر نکلوانے کے لیے گرینڈ آپریشن کریں گے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ بھر میں اسکول وینز میں لگے سی این جی سلینڈر کے خلاف حتمی ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اویس قادرشاہ نے کراچی میں اسکول اور کالج وینز میں لگے سی این جی سلینڈر ہٹائے جانے سے متعلق بلائے گئے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول وینز میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عدالتی حکم ہے،اسکول وینز سے سی این جی سلنڈر نکالنے کی مہم آئندہ دو روز میں شروع ہوگی، کسی کے دباﺅ نہیں آئیں گے، بچوں کی جانوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، والدین اور اسکول مالکان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سندھ کی مدد کریں۔
اویس قادرشاہ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام اسکول وینز سے سی این جی سیلنڈر نکلوانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کرے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائیز، ٹریفک پولیس، محکمہ تعلیم پر مشتمل ضلعی کمیٹیاں نجی اسکولز کا سروے کریں گی، ان کمیٹیوں کو سیکریٹری ٹرانسپورٹ مانیٹر کریں گے، کمیٹیاں بننے کے بعد جس ضلع میں کوئی حادثہ ہوگا اس کا ذمہ دار کمیٹی کا انچارج ہوگا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وفاق میں حکومت بنائی بٹھائی اور لائی گئی ہے، وفاقی حکومت کو قواعدوں اور اصولوں کا علم نہیں ہے، گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت کا ہے، یہ طے تھا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں سندھ حکومت خریدے گی لیکن ابھی تک ٹریک سندھ حکومت کے حوالے نہیں کیا گیا، بسیں چلانے کے لیے ایک سال لگ سکتا ہے۔