راحت فتح علی خان کی آواز میں فلم جنون عشق کا پہلا گیت ریلیز

ہم سب کو مل کر پاکستانی فلم انڈسٹری کو پرموٹ کرنا چاہیے، راحت فتح علی خان

ہم سب کو مل کر پاکستانی فلم انڈسٹری کو پرموٹ کرنا چاہیے، راحت فتح علی خان . فوٹو: فائل

LONDON:
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں پاکستانی فلم "جنون عشق" کا پہلا گیت ریلیز ہوگیا۔

فلم "جنون عشق" کے گیت کی دھن ایم ارشد نے ترتیب دی ہے اور اس کے شاعر قتیل شفائی مرحوم ہیں جب کہ یہ گیت اداکار عدنان خان اور ماہی خان پر فلمبند کیا گیا ہے، فلم کے ڈائریکٹر نسیم حیدر شاہ ہیں اور پروڈیوسر اصغر علی ہیں۔


راحت فتح علی خاں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نغمے کی عمدہ شاعری اور موسیقی بہترین انداز میں ترتیب دی گئی ہے، فلم کے مناظر بہت پسند آئے ہیں امید ہے فلم بین بھی لطف اندوز ہوں گے، اس وقت ہم سب کو مل کر پاکستانی فلم انڈسٹری کو پرموٹ کرنا چاہیے۔

Load Next Story