ڈیرن سیمی نے منفرد اور مخصوص پختون انداز میں پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی

پشاور صرف اپنے مداحوں سے ملاقات اور کٹ لانچ کرنے آیا ہوں، یہاں بہترین اور یادگار وقت گزارا، سیمی

پشاور صرف اپنے مداحوں سے ملاقات اور کٹ لانچ کرنے آیا ہوں، یہاں بہترین اور یادگار وقت گزارا، سیمی . فوٹو : ٹویٹر

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے منفرد اور مخصوص پختون انداز میں پشاور زلمی کی پی ایس ایل فور کی کٹ لانچ کردی۔

گورنر ہاؤس پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ لانچ نہ ہونے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے منفرد انداز میں رباب بجاتے، پشاوری شال اوڑھے اور چترالی ٹوپی پہن کر پشاور زلمی کی پی ایس ایل فور کی کٹ لانچ کردی۔


منفرد انداز میں کٹ لانچ کرنے کے بعد ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور صرف اپنے مداحوں سے ملاقات اور کٹ لانچ کرنے آیا ہوں، یہاں بہترین اور یادگار وقت گزارا، پشاور زلمی پی ایس ایل میں پوری جان لڑائے گی اور پی ایس فور بھی پہلے زیادہ اور بڑی ثابت ہوگی۔



پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور آمد پر ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی کے تمام اسپانسر، پارٹنرز اور میڈیا پارٹنرز کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story