جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

برآمد کئے گئے اسلحےمیں راکٹ لانچر،مشین گنیں اورگولیاں شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 06, 2019
تحصیل برمل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گولہ بارود چھپایا گیا تھا، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ''آپریشن ردالفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے گاؤں منارہ میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران برآمد ہونے والا گولہ بارود دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھپایا گیا تھا ، جس میں راکٹ لانچرز، بھاری و ہلکی مشین گنیں اور بڑی تعدا میں گولیوں کے علاوہ بارودی مواد بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں