کراچی میں امن ترجیحسندھ حکومت سے تعاون کرینگے احسن اقبال

عمران کی وجہ سے اے پی سی میں تاخیر ہوئی،ویژن 2025 پرکام شروع کردیا،انٹرویو، خطاب.


News Agencies July 25, 2013
عمران کی وجہ سے اے پی سی میں تاخیر ہوئی،ویژن 2025 پرکام شروع کردیا،انٹرویو، خطاب۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشتگردی اور امن و امان سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقوںکواعتماد میں لیکر پالیسی تشکیل دیناچاہتے ہیں۔

حکومت قومی جذبے کیساتھ ملک کودرپیش مسائل کے حل کیلیے پرعزم ہے،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیرون ملک ہونیکی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میںتاخیرکی گئی، کراچی میں امن وامان کاقیام وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاق صوبہ سندھ کی حکومت کوہرممکن مددفراہم کرنے کیلیے تیارہے،انھوں نے کہاکہ توانائی،سکیورٹی اوردہشتگردی سمیت ملک کودرپیش مسائل حل کرنے کیلیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔



ادھرچینی کمپنی ہواوے کی طرف سے تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین نے پاک چین دوستی کا نیا باب کھول دیاہے،تمام پاکستانیوںکی متفقہ رائے ہے کہ چین پاکستان کاسب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے،بدقسمتی سے ماضی میںپاک چین دوستی کومعاشی دوستی میں نہیں بدلا جاسکا، ماضی میںبری گورننس اورکرپشن کی وجہ سے سرمایہ کاری میںکمی آئی جبکہ موجودہ حکومت کرپشن کو ہرگزبرداشت نہیں کریگی، انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیاکہ وہ سماجی واقتصادی ترقی کیلیے حکومت سے تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں