پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز کا آج دبئی میں پہلا معرکہ

ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا کمبی نیشن زیادہ بہتر اورٹیم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلیے پُرعزم ہے، بسمہٰ معروف


Sports Reporter February 07, 2019
ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا کمبی نیشن زیادہ بہتر اورٹیم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلیے پُرعزم ہے، بسمہٰ معروف۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ویمنز ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ آج ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے،دوسرا مقابلہ اسی وینیو پر ہفتے اور تیسرا پیر کو ہوگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بسمہٰ معروف نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طور پر گرین شرٹس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آخری میچ جیتنے سے پلیئرز کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گیا، انھوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا کمبی نیشن زیادہ بہتر اورٹیم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلیے پُرعزم ہے۔

بسمہٰ نے کہا کہ اسپنرز ہماری اصل طاقت ہیں، پیسرز ایمن انور، ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،ہم اس شعبے میں مزید بہتری لانے کیلیے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے کہا کہ ہم اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، میزبان پلیئرزعمدہ فارم میں ہیں،ہم بھی سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں