ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کے خلاف راجستھان میں کیس درج

ان کے خلاف ٹی وی شو میں بیہودہ اور توہین آمیز الفاظ کہنے پر کیس درج کیا گیا۔


Sports Desk February 07, 2019
ان کے خلاف ٹی وی شو میں بیہودہ اور توہین آمیز الفاظ کہنے پر کیس درج کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: بھارتی کرکٹرز ہردیک پانڈیا، لوکیش راہول کیخلاف راجستھان میں کیس درج ہوگیا۔

خواتین کے خلاف نازیبا کمنٹس کرنے والے بھارتی کرکٹرز ہردیک پانڈیا، لوکیش راہول اور ٹی وی شو میزبان کرن جوہر کیخلاف جودھ پور، راجستھان میں کیس درج ہوگیا۔

اگرچہ دونوں کھلاڑیوں کی اس کیس میں معطلی بی سی سی آئی کی جانب سے اٹھائی جا چکی تاہم اب انھیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا سکتا ہے، ان کے خلاف ٹی وی شو میں بیہودہ اور توہین آمیز الفاظ کہنے پر کیس درج کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں