ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کے خلاف راجستھان میں کیس درج

ان کے خلاف ٹی وی شو میں بیہودہ اور توہین آمیز الفاظ کہنے پر کیس درج کیا گیا۔

ان کے خلاف ٹی وی شو میں بیہودہ اور توہین آمیز الفاظ کہنے پر کیس درج کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:
بھارتی کرکٹرز ہردیک پانڈیا، لوکیش راہول کیخلاف راجستھان میں کیس درج ہوگیا۔


خواتین کے خلاف نازیبا کمنٹس کرنے والے بھارتی کرکٹرز ہردیک پانڈیا، لوکیش راہول اور ٹی وی شو میزبان کرن جوہر کیخلاف جودھ پور، راجستھان میں کیس درج ہوگیا۔

اگرچہ دونوں کھلاڑیوں کی اس کیس میں معطلی بی سی سی آئی کی جانب سے اٹھائی جا چکی تاہم اب انھیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا سکتا ہے، ان کے خلاف ٹی وی شو میں بیہودہ اور توہین آمیز الفاظ کہنے پر کیس درج کیا گیا۔
Load Next Story