
ایکسپریس نیوز کے مطابق برمنگھم میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوورسیزپاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانیت سوزواقعات ہورہے ہیں جس پربھارتی مظالم پر عالمی خاموشی باعث تشویش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پریواین رپورٹس نے دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا لہٰذا عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق خاموشی توڑنا ہوگی۔ وزیر خارجہ نے واضح کردیا کہ ہماری خارجہ پالیسی اب میڈان پاکستان ہے۔
شاہ محمودقریشی نے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں آپ کا سرمایہ محفوظ رہے گا، پاکستان میں نیا سرمایہ کاری سسٹم متعارف کروا رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو ہرممکن ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے جب کہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی بھی پاکستان میں قائم کی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔