پاکستان کا امریکا سے ڈرون حملوں پرشدید احتجاج

22اگست کو شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں9مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔


ویب ڈیسک August 23, 2012
پاکستان نے ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پاکستان نے شمالی وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملوں پرامریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں امریکی سفارت کارکو دفترخارجہ طلب کرکے ایک احتجاجی مراسلہ پیش کیا گیا اورانہیں باورکراگیا گیا کہ وہ امریکی انتظامیہ پر واضح کردیں کہ پاکستان اس قسم کے حملے ہرگزبرداشت نہیں کرے گا۔

22اگست کو شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں9مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں