سانحہ ساہیوال جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

ذیشان کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے بے گناہ قرار دیا جائے، استدعا


ویب ڈیسک February 07, 2019
درخواست احتشام کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دائرکی۔: فوٹو: فائل

سانحہ ساہیوال کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانحہ ساہیوال کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست احتشام کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دائرکی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے بھائی کو دہشت گرد قراردیا گیا، ذیشان شریف انسان تھا، ہمیں کسی امداد کی ضرورت نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اورذیشان کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے بے گناہ قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے لاہور کے دورے کے دوران اعلی سطحی اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |