امیدہے ممنون پارٹی اورقوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے نوازشریف

وزیر اعظم سے ممنون حسین،غوث علی شاہ کی ملاقات،صدارتی الیکشن پر گفتگو


Numainda Express July 25, 2013
وزیر اعظم سے ممنون حسین،غوث علی شاہ کی ملاقات،صدارتی الیکشن پر گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سید غوث علی شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنمائوں ثناء اللہ زہری اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے انھیں بلوچستان کابینہ کی تشکیل کیلیے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اہم ضروری فیصلے جلد کرنیکی ہدایات جاری کیں، دونوں رہنمائوں نے صوبے کی مجموعی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا وزیراعظم نواز شریف نے سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری سے مشورے کے بعد مسلم لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی کو کل (جمعہ) ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔



قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں نے وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رابطوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے نامزد صدارتی امیدوار ممنون حسین سے علیحدگی میںملاقات کی، صدارتی امیدوار ممنون حسین نے اعتماد کیے جانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پوری قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے بھر پور موثر کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں