بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے باہر

بسمہ ٹریننگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوگئی تھیں


Abbas Raza February 07, 2019
بسمہ ٹریننگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوگئی تھیں فوٹو:فائل

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔

بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران بسمہ معروف کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی فیلڈر کے ساتھ ٹکرائیں اور گیند ان کے جبڑے پر لگی۔ بسمہ کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانے کے بعد اسپتال پہنچادیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف شدید زخمی ہونے سے بال بال بچ گئیں

پی سی بی نے بتایا کہ بسمہ معروف کا اسکین کلیئر آیا، تشویش کی کوئی بات سامنے نہیں آئی لیکن ان کی پہلے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ جمعرات کو بسمہ معروف کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف سائینس کے کامیاب آپریشن کے بعد ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں واپس آئی تھیں لیکن قیادت جویریہ خان نے کی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بسمہ معروف نے دوبارہ کمان سنبھال لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں