وفاقی حکومت نے عید کے بعد کراچی میں ٹارگٹ آپریشن کا فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی

مجوزہ آپریشن انٹیلی جنس شئیرنگ کی بنیاد پر بلا امتیاز ہو گا۔ ذرائع


Monitoring Desk July 25, 2013
مجوزہ آپریشن انٹیلی جنس شئیرنگ کی بنیاد پر بلا امتیاز ہو گا۔ ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کراچی میں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، آپریشن سے پہلے سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

ٹی وی کے مطابق کراچی کے دورے کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بریفنگ میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپوں اور ملزموں کی نشاندھی کی گئی۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بھی وزیر داخلہ کو یہی مشورہ دیا گیا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا واحد حل ٹارگیٹڈ آپریشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی سفارشات کے پیش نظر کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اس سے قبل کابینہ اور سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ آپریشن انٹیلی جنس شئیرنگ کی بنیاد پر بلا امتیاز ہو گا۔ حکومت نے پولیس اور رینجرز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی روک تھام کیلیے بھی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |