کے پی حکومت کا مردان اور ایبٹ آباد میں پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
بسیں جاپان کی جانب سے خواتین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی غرض سے فراہم کی گئی ہیں
خیبرپختونخواحکومت نے رواں ماہ مردان اور ایبٹ آباد میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے جاپان کی جانب سے خواتین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی غرض سے فراہم کردہ "گلابی بسیں" رواں ماہ سے مردان میں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے عملے کی بھرتی کی غرض سے نجی کمپنی کو ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔
جاپان کی حکومت نے گزشتہ سال جون میں صوبائی حکومت کو پنک بسیں فراہم کی تھیں جنھیں پشاور میں چلایا جانا تھا تاہم پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ شروع ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک نے مذکورہ پنک بس سروس کو مردان اور ایبٹ آباد منتقل کردیا تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود مذکورہ پنک بس سروس شروع نہ کی جاسکی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی دستاویزات کے مطابق اب حکومت نے رواں ماہ کے وسط سے مردان میں پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نجی کمپنی کو ٹینڈر دیدیا گیا ہے جس کے تحت وہ عملے کی بھرتی کرنے کے ساتھ بس سروس کا نظام بھی سنبھالے گی جبکہ ایبٹ آباد میں مذکورہ بس سروس ماہ فروری کے اختتام تک شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔