الفجر اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ پاکستان کی 2 گولڈ میڈل کیساتھ واپسی

پاکستان کے تیمور سعید پلس 78 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔

پاکستان کے تیمور سعید پلس 78 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔

الفجر اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ جی ون میں شریک قومی تائیکوانڈو ٹیم دو گولڈ ایک سلور اور دو براونز میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئی-

پاکستان کی جانب سے محمد دانش نے مائنس 78 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں جب کہ سینان اشفاق نے پلس 65 کلو ویٹ کیٹگری میں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ پاکستان کے تیمور سعید پلس 78 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔ پاکستان نے ایونٹ میں دو براونز میڈلز اپنے نام کئے جن میں سے ایک بوائز میں جبکہ دوسرا گر لز میں تھا بوائز میں عارف اللہ نے مائنس 65کلو گرام میں براونز میڈل جبکہ گرلز میں عائشہ ایازنے مائنس27 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں براونز میڈل اپنے نام کیا۔


الفجر اوپن انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں دنیا بھر سے 1200کے قریب اتھلیٹس نے شر کت کی ایونٹ میں پاکستان کے لئے میڈل حاصل کرنے والی اتھلیٹ عائشہ ایاز جسکا تعلق سوات سے ہے،جس نے پہلی بار کسی انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے براونز میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان تائیکوانڈ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور پیٹرن پی ٹی ایف لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال نے قومی کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہےاور توقع کا اظہار کیا ہے کہ پی او اے اے اور حکومت ان اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان کرے گی۔
Load Next Story