لاہور:
اسپین کے شہر سنتیا گوڈیکمپوسٹیلا میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین میڈرڈ سے فیرول شہر کی جانب سفر کررہی تھی کہ اچانک پٹڑی سے اتر گئی، ٹرین میں 238 افراد سوار تھے، حادثے کے وقت تیز رفتاری کے باعث ٹرین کی تمام بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک اور 131 زخمی ہو گئے۔ واقعے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسپین میں گزشتہ 40 سال کے دوران یہ ٹرین کا بدترین حادثہ ہے۔