مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے وزیراعلیٰ سندھ

بڑھتی آبادی سے روزگار کے ذرائع، تعلیم اور خوراک کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک February 07, 2019
بڑھتی آبادی سے روزگار کے ذرائع، تعلیم اور خوراک کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، مراد علی شاہ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ پاپولیشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹاسک فورس کے طالب لاشاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، ہماری آبادی کے بڑھنے کے دو اسباب ہیں، ایک وجہ قدرتی پیدائش ہے جب کہ دوسری لوگوں کی نقل مکانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 کی مردم شماری سے ثابت ہوا کہ آبادی کے بڑھنے کی شرح 2.4 فیصد سالانہ ہے، پاکستان کی آبادی 207.8 ملین ہے جبکہ سندھ کی آبادی 47.8 ملین ہے جو ہم سمجھتے ہیں کم دکھائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی سے روزگار کے ذرائع، صحت کی سہولیات، تعلیم، خوراک، رہائش وغیرہ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے چائلڈ میرج رسٹرینٹ ایکٹ، ریپروڈکٹیو ہیلتھ رائیٹس بل، پاپولیشن پالیسی آف سندھ 2016 جیسے اقدامات کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں