نوازشریف سروسز اسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

نوازشریف نے سروسز اسپتال سے پی آئی سی جانے سے انکار کردیا تھا۔


ویب ڈیسک February 07, 2019
نوازشریف نے سروسز اسپتال سے پی آئی سی جانے سے انکار کردیا تھا۔

DOHA: سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 6 روز تک اسپتال میں رکھا گیا اس دوران میڈیکل بورڈ نے ان کے مختلف معائنے کیے اور میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں نوازشریف کو جیل کے بجائے اسپتال میں ہی رکھنے کی سفارش کی گئی۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے نوازشریف کو سروسز اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نوازشریف نے پی آئی سی جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس جیل لے جایا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نوازشریف کواسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی خواہش پر آج انہیں سروسز اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو چیک اپ کے لیے دوبارہ اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں