نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے مریم نواز

اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو 3 بار وزیراعظم رہ چکا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک February 07, 2019
اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو 3 بار وزیراعظم رہ چکا ہے، مریم نواز ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے اور ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے جب کہ نواز شریف کی تضحیک کی جارہی ہے اور ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے، اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو 3 بار وزیر اعظم رہ چکا ہے۔ 4 دن سے نوازشریف کو سروسز اسپتال میں رکھاہے جہاں کارڈیک یونٹ نہیں ہے، میڈیکل بورڈ 5 روز کیا کرتا رہا ہے، میاں صاحب کو جیل سے لیکر یہ خود آئے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بورڈ بنا کر میاں صاحب کی صحت کے معاملے پر تضحیک کی گئی، نواز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ اس مذاق کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کیا، چاروں بورڈز نے کہا کہ نواز شریف کو دل کے اسپتال جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں