پشاور ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی قاتلانہ حملے میں زخمی محافظ اور ڈرائیور جاں بحق

ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آرپی اپنےگھر سے دفتر جانے کے لئے نکلے تھےنامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک July 25, 2013
ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی گل ولی خان گلبہار میں واقع اپنے گھر سے دفتر جانے کے لئے نکلے تھے کہ انعم صنم چوک پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس گل ولی خان زخمی جبکہ ان کا محافظ اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی گل ولی خان پشاور کے علاقے گلبہار میں واقع اپنے گھر سے دفتر جانے کے لئے نکلے تھے کہ انعم صنم چوک پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گل ولی خان زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور اور محافظ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق گل ولی خان نے زخمی ہونے کے باوجود نامعلوم موٹرسائیکل سواروں پر جوابی فائرنگ کی جس پر وہ فرار ہوگئے۔

ڈپٹی کمانڈنٹ گل ولی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق گل ولی خان کو سینے اور ٹانگ میں دو گولیاں لگی ہیں اور انہیں طبی امدادی دی جا رہی ہے جبکہ ان کے ڈرائیور مکمل شاہ اور محافظ یوسف کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج منتقل کر دی گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کر کے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں