مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوارکی حمایت کا اعلان کردیا

فضل الرحمان نے وزیراعظم سے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی اور اس کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔


ویب ڈیسک July 25, 2013
فضل الرحمان نے وزیراعظم سے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی اور اس کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

KARACHI: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر انہوں نے جے یو آئی (ف) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی تاہم ان کا موقف تھا کہ ملک کے آئندہ صدر کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کو سامنے لایا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں