مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوارکی حمایت کا اعلان کردیا
فضل الرحمان نے وزیراعظم سے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی اور اس کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
KARACHI:
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر انہوں نے جے یو آئی (ف) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی تاہم ان کا موقف تھا کہ ملک کے آئندہ صدر کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کو سامنے لایا جانا چاہیے۔