نیب نے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں

قانون اورٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اورمنطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک February 07, 2019
چیئرمین نیب کی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت۔ فوٹو:فائل

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین اور ٹھوس شواہد پر بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں جعلی اکاؤنٹس کی ابتدائی رپورٹ اورمختلف مقدمات پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا گیا جس کے تحت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں سے کچھ ٹیمیں نیب ہیڈ کوارٹرز اور کچھ کراچی جا کر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بیانات ریکارڈ کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عمل کرنے کیلئے تمام توانائیاں استعمال کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے، میڈیا کو چاہئے کہ وہ جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں