احتساب عدالت نے نیب لاہور کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

علیم خان کو احتساب عدالت میں ججز کمپلیکس کی جانب سے بغیر اطلاع اور بغیر اجازت عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت

عدالت نے نیب افسران کو 8 فروری کو ذاتی حیثیت سے پیش ہوکر جواب طلب کر لیا۔ فوٹو:فائل

احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما و پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو احتساب عدالت میں ججز کمپلیکس کی جانب سے بغیر اطلاع اور بغیر اجازت عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے شہر کے نیب افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، اور ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب نے سینئر وزیرپنجاب علیم خان کو احتساب عدالت میں ججز کمپلیکس کی جانب سے بغیر اطلاع اور بغیر اجازت کے احتساب عدالت میں پیش کیا، اور اس قدام سے کمپلیکس کے دروازوں اور پودوں کو نقصان پہنچا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علیم خان نیب کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے


احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نیب کے اس قدام سے ججز کے چیمبرز کے باہر پہنچی اور سیاسی جماعت کے نعرے لگائے گئے۔ احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج نے نیب افسران کو 8 فروری کو ذاتی حیثیت سے پیش ہو نے اور اس اقدام پر جواب طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے نیب کے ڈائریکٹر، متعلقہ تفتیش، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی اور کیس افسر کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علیم خان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 
Load Next Story