پہلے باپ بیٹی جیل گئے اب بہن بھائی کی باری ہے وزیر پیٹرولیم

سابقہ دور میں قرضے لے کر ملک و قوم کو معاشی عدم استحکام سے دو چار کیا گیا، وزیر غلام سرور


ویب ڈیسک February 07, 2019
سابقہ دور میں وسائل کو بری طرح لوٹا گیا، غلام سرور (فوٹو: فائل)

تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہونے پر پہلے باپ بیٹی جیل گئے اور اب بھائی بہن کی باری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھیرہ میں سیاسی رہنما کی وفات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں وسائل کو بری طرح لوٹا گیا، قرضے لے کر ملک و قوم کو معاشی عدم استحکام سے دو چار کیا گیا، ملکی دولت لوٹنے والوں کو نہ ڈھیل ملے گی اور نہ ڈیلی، کرپشن میں ملوث پہلے باپ بیٹی جیل گئے اب بھائی بہن کی باری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر گیس کی قیمت نہ بڑھائی جاتی تو خسارہ مزید 154 ارب بڑھ جاتا، پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں کمی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور بغیر لائسنس پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر جلد کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں