کراچی بابا بھٹ جانے والی کشتی ڈوب گئی 18 افراد کو بچا لیا گیا 2 کی تلاش جاری

مال بردار کشتی قریبی جزیرے بابا بھٹ جارہی تھی کہ دوسری کشتی سے ٹکرانے کے باعث اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکی اور ڈوب گئی۔


ویب ڈیسک July 25, 2013
کشتی میں 20 افراد سوار تھے جن میں سے 18 مسافروں کو بچالیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے، ترجمان فش ہاربر. فوٹو: راشد اجمیری/ ایکسپریس

لاہور: فشری سے بابا بھٹ جانے والی مال بردار کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ڈوب گئے ج میں 18 کو بچا لیا گیا ہے ۔

کراچی کے علاقے فشری سے مال بردار کشتی قریب واقع جزیرے بابا بھٹ جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی کشتی سے ٹکرانے کے باعث اپنا توازن قائم نہ رکھ سکی اور ڈوب گئی، ساحل پر موجود انتظامیہ نے صورت حال دیکھ کر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ڈوبنے والے 20 مشافروں می سے 18 کو بچا لیا تاہم 2 کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کی وجہ سے سمندر کی لہریں کافی تیز ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے شہریوں کو کھلے سمندر میں جانے سے پرہیز کی ہدایت بھی کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں