وفاقی حکومت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

ٹاسک فورس لاپتہ افرادکے کیسز کا جائزہ،ان کی بازیابی اور مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں انجام دیتے پوئے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


ویب ڈیسک July 25, 2013
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے حکومت کی تاسک فورس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جب کہ ٹاسک فورس کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جلد سپریم کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔

وزارت داخلہ نے ٹاسک فورس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے، جبکہ تمام صوبوں کے ایڈیشنل آئی جیز،سیکریٹری داخلہ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمود کھوکھر بھی ٹاسک فورس کے رکن نامزد کئے گئے ہیں۔

ٹاسک فورس لاپتہ افراد کے کیسزکا جائزہ لینے کے ساتھ ان کی بازیابی اورمانیٹرنگ کا کام بھی کرے گی، نوٹی فکیشن کے مطابق ٹاسک فورس لاپتہ افراد سے متعلق پالیسی کی تشکیل میں اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں