ملیر ندی الاٹمنٹ کیس قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

قائم علی شاہ اپنے وکیل ضمیر گھمرو کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔


کورٹ رپورٹر February 08, 2019
قائم علی شاہ اپنے وکیل ضمیر گھمرو کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ندی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ندی کی اراضی غیر قانونی الاٹ کرنے کی انکوائری سے متعلق سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کر دی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ قائم علی شاہ اپنے وکیل ضمیر گھمرو کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں