ُپاکستان کا بیرون ملک اکاؤنٹس تفصیلات کیلیے 10 ممالک سے رابطہ

29 ممالک سے پاکستانیوں کے ڈیڑھ لاکھ بینک اکاونٹس کی تفصیلات معلوم ہوگئی ہیں، وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر


Numainda Express February 08, 2019
29 ممالک سے پاکستانیوں کے ڈیڑھ لاکھ بینک اکاونٹس کی تفصیلات معلوم ہوگئی ہیں، وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے مزید 10ممالک سے پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کیلیے رجوع کرلیا ہے۔

وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے سوئٹزر لینڈ سمیت مزید 10ممالک سے بیرون ممالک جائیدادیں اور بینکوں میں دولت رکھنے والے پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کیلیے رجوع کرلیا ہے جبکہ 29 ممالک سے بیرون ممالک جائیدادیں اور بینکوں میں دولت رکھنے والے پاکستانیوں کے ڈیڑھ لاکھ بینک اکاونٹس کی تفصیلات معلوم ہوگئی ہیں جن کی پروفائلنگ کی جا رہی ہیں۔

دوسرے منی بجٹ کے ذریعئے او ای سی ڈی معاہدہ کے تحت قائم ہونیوالے ڈائر یکٹریٹ جنرل ٹرانسفر آف پرائسنگ کے ختم ہونے سے او ای سی ڈی معاہدہ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے البتہ اس ڈائریکٹریٹ جنرل ٹرانسفر آف پرائسنگ کے ختم ہونے سے متعلق چیئرمین ایف بی آر کوئی تفصیلات بتاسکتے ہیں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں ٹیکس دہندگان پر دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ پر بات چیت ہوئی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں