پاکستانی ٹیم کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہد پیش کرے گی وزیر خارجہ

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک February 08, 2019
پاکستانی ٹیم کلبھوشن کیس میں 19فروری کو شواہد پیش کرے گی، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق برطانیہ کے دورہ پرمانچسٹر میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشتگردکلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا، کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں ہے لہٰذا پاکستانی ٹیم کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہد پیش کرے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا تھا تاہم پاکستان نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی پاکستانی موقف کی تائیدکی ہے۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیرمیں بین الاقوامی مبصرین اورصحافیوں کوخوش آمدید کہیں گے، مسئلہ کشمیرپرسابق حکومت کارویہ معذرت خواہانہ تھا جب کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے ہمیشہ سے تیار ہے۔

افغان امن کے حوالے سے سوال پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کااہم کردار ہے اور پاکستان پرامن افغانستان کے لیے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ پرامن اورترقی یافتہ افغانستان ہمارے مفاد میں ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے طالبان سے مذاکرات میں پاکستانی کردار کو سراہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ انہیں عوام نے موجودہ حکومت کو کرپشن ختم کرنے کا مینڈیٹ دیاہے، 70 سال کا بگاڑ 6ماہ میں درست کرناممکن نہیں تاہم حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں جس کے لیے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انتہائی قابل قدرہیں، پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اوورسیزپاکستانیوں کیلیےسرمایہ کاری کاموقع ہے جب کہ ہماری نئی ویزہ پالیسی سے آمدورفت میں بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں