عامر اور سلمان کے بعد آصف نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرلیا

اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کے لئے آئی سی سی اور پی سی بھی سے مکمل تعاون کے لئے تیار ہوں، محمد آصف

محمد آصف سے پہلے سلمان بٹ بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

محمد عامر اور سلمان بٹ کے بعد محمد آصف نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا جرم تسلیم کرلیا ہے۔


لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں ، اس سلسلے میں قوم سے معافی مانگتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کے لئے آئی سی سی اور پی سی بھی سے مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ تینوں کھلاڑیوں کو ان کی سزا میں تخفیف جرم قبول کرنے سے مشروط کی تھی ، محمد عامر نے ابتدا ہی میں اس کا اعتراف کرلیا تھا جس پر انہیں سب سے کم سزا ہوئی قبل ازیں سلمان بٹ بھی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ چکے ہیں۔
Load Next Story