گوجرانوالہ میں ٹرین غلط ٹریک پر چڑھ گئی 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

ریلوے کے سینئر حکام کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو کل شام تک حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دے گی،وزیرریلوے


ویب ڈیسک July 25, 2013
ٹرین گوندلانوالہ چوک پر سیدھا جانے کے بجائے تمام بیریئرز کو توڑتی ہوئی جی ٹی روڈ کو کراس کر کے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین غلط ٹریک پر چڑھ گئی جس کی زد میں آکر خاتون اور بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق ٹرین گوندلانوالہ چوک پر سیدھا جانے کے بجائے تمام بیریئرز کو توڑتی ہوئی جی ٹی روڈ کو کراس کر کے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی اور اس کی زد میں آ کر خاتون اور بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے، ٹرین جی ٹی روڈ پر 40 میٹر اندر تک گھس گئی۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں ہیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اب تک 5 زخمی گوجرانولہ سول اسپتال منتقل کئے جا چکے ہیں، ٹرین اپنی رفتار کو کنٹرول نہیں کر سکی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرین کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

بند ٹریک پر کئی افراد بیٹھے ہوئے تھے جو ٹرین سے بچنے کے لئے بھاگے، ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 9 افراد ٹرین کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ٹرین کی 2 بوگیوں کے ٹائرز زمین کے اندر دھنس چکے ہیں اور ٹرین کو ہٹانے کے لئے بڑی کرینز اور بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سینئر حکام کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو کل شام تک حادثے کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا اور ٹرین ڈرائیور اور اسٹنٹ رائیور کو معطل کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک بحال کرنے میں تقریباً 7 گھنٹے لگیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |