علیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی دکھاوا لگتی ہے خورشید شاہ

بلاامتیازاحتساب ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا، خورشید شاہ


ویب ڈیسک February 08, 2019
آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے توکرلیتے ہیں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ علیم خان کے خلاف کارروائی احتساب کے عمل کو بظاہر بیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاامتیازاحتساب ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا، علیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی بظاہر دکھاوے اور احتساب کے عمل کو غیر جانبدار دکھانے کی کوشش لگتی ہے۔ علیم خان کو پی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کہا جاتا ہے، آگے جا کربہت ساری مزید چیزیں سامنے آئیں گی، لاہورمیں الیکشن پر کتنے خرچے ہوئے علیم خان سے پوچھا جانا چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔این آراوکون مانگ رہا ہے بتایا جائے، جہاں تک حکومتی اراکین کی جانب سے شہبازشریف پر نیب کیسز چلنے پر استعفے کا مطالبہ کیا جارہاہے تو نیب کیس وزیراعظم عمران خان پر بھی چل رہا ہے پہلے ان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت نے کہا تھا تو ہم نے کہا آئیں بیٹھ جاتے ہیں، آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے تو کرلیتے ہیں۔ افغانستان سے امن کے مزاکرات کا تسلسل پاکستان کے امن پسندہونے کی دلیل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |