فلم ’’چنائی ایكسپریس‘‘ میں پہنے گئے ملبوسات خیرات كیلئے نیلام کئے جائیں گے

ملبوسات کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی ادارے كو دی جائے گی۔


APP July 25, 2013
فلم 9 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو :فائل

کنگ خان اور اداكارہ دیپكا پڈوكون كی نئی فلم ''چنائی ایكسپریس'' میں پہنے گئے ملبوسات كو فلم كی ریلیز كے دن خیراتی مقصد كے لئے نیلامی كے لئے پیش كیا جائے گا۔


مقامی میڈیا کے مطابق فلم میں اداكار شاہ رخ خان اور اداكارہ دیپكا كے پہنے گئے خصوصی ملبوسات كو فلم كی ریلیز والے دن ہی نیلامی كے لئے پیش كیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی ادارے كو دی جائے گی جبکہ فلم 9 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں