پی سی بی کی چیئرمین تقرری کیس کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر

قائم مقام چیئرمین نے اگر صرف الیكشن كروانے ہیں تو بورڈ کے دیگر معاملات كون چلائے گا، درخواست کا متن


APP/Numainda Express July 25, 2013
نشریاتی حقوق كے فیصلے میں تاخیر سے پی سی بی كو اربوں روپے كا نقصان ہوگا، درخواست کا متن فوٹو: فائل

پاكستان كركٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین كی تقرری كیس كے حوالے سے اسلام آباد ہائی كورٹ كے فیصلے كے خلاف اسلام آباد ہائی كورٹ میں ہی انٹرا كورٹ اپیل دائركردی ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی جانب سے تفصل رضوی ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ كركٹ ایسوسی ایشنز كے تنازعات كے باعث الیكٹورل كالج كی تشكیل ممكن نہیں، سلیكشن كمیٹی میں كركٹ شائقین كو شامل كرنا ناقابل عمل ہے، قائم مقام چیئرمین نے اگر صرف الیكشن كروانے ہیں تو بورڈ کے دیگر معاملات كون چلائے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی كركٹ ٹیم كو زمبابوے اور دیگر ممالک كے دورے پر جانا ہے جس میں سلیكشن كے امور بھی انتہائی اہم ہیں جبکہ نشریاتی حقوق كے فیصلے میں تاخیر سے پی سی بی كو اربوں روپے كا نقصان ہوگا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ڈی ایم جی افسر كی تعیناتی آئی سی سی قواعد كی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی چیئرمین تقرری کیس کے تفصیلی فیصلے میں عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کو اہم نوعیت کے فیصلے کرنے سے روک دیا تھا اور ان کی تشکیل کردہ سلیکشن کمیٹی کو بھی غیر قانونی قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں