ڈیوائن براوو کے نئے گانے ’ایشیا‘ میں شاہد آفریدی کی بھی جھلک

شاہد آفریدی نے براوو کے نئے گانے کو بہترین کاوش قرار دے دیا


Abbas Raza February 08, 2019
شاہد آفریدی نے براوو کے نئے گانے کو بہترین کاوش قرار دے دیا

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا نیا گانا 'ایشیا' منظر عام پر آگیا جس میں شاہد آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر ڈیوائن براوو موسیقی سے بھی بڑا گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، ان کا گایا ہوا گیت چیمپئن آج بھی بہت مقبول ہے، نئے گانے ایشیا میں انہوں نے شاہد آفریدی، ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردنے، شکیب الحسن اور راشد خان کا ذکر کیا ہے، ویڈیو میں ان اسٹارز کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1093509577830653952

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیوائن براوو نے ایک بہترین کوشش کی ہے، امید ہے کہ نیا گانا چیمپئن سے بھی زیادہ مقبول ہوگا۔

یاد رہے کہ ڈیوائن براوو گزشتہ سال اکتوبر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے اور اب صرف لیگز کھیل رہے ہیں، آئی پی ایل میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ بھارت آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں