ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل

اپنی زندگی کو پردہ اسکرین پر دیکھناحیرت انگیز تجربہ ہوگا، ثانیہ مرزا


Sports Reporter February 08, 2019
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز جلدکر دیا جائے گافوٹوفائل

بھارتی ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز جلدکر دیا جائے گا۔6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے، اب پروڈیوسر رونی اسکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد معاملات طے کر لیے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے اداکارہ دیا مرزا سے رشتے کی وضاحت کردی

فلم میں ثانیہ مرزا کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھاؤ اور شعیب ملک سے شادی سمیت ان کی زندگی سے جڑی مختلف حقیقتوں کو عکس بند کیا جائے گا۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو پردہ اسکرین پر دیکھنا ان کے لیےحیرت انگیز تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اسپورٹس شخصیات کی زندگی پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، ''میری کوم''، ''دنگل''، ''گولڈ'' ، ''بھاگ ملکھا بھاگ'' اور ''ایم ایس دھونی'' فلموں میں اسپورٹس اسٹارز کی زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں