سپریم کورٹ میں اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لئے مقرر

اصغر عمل در آمد کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی

اصغر عمل در آمد کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔


چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا ہے، تین رکنی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل جب کہ کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ مرحوم اصغر خان کے ورثا کو بھی مقدمہ کی پیروی کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story