ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا فیصلہ

ممنون حسین کی حمایت کا فیصلہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کراچی اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا


ویب ڈیسک July 25, 2013
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

GILGIT: ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممنون حسین کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم رابطہ کمیٹی کا کراچی اور لندن میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز اور معاملات پر غور کیا گیا، طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ 30 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممنون حسین کی حمایت کریں گے اور ان کے حق میں ووٹ دیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے اس کے صدارتی امیدوار رضا ربانی کی حمایت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آصف زرداری امیدوار ہوتے تو ایم کیو ایم ان کا ساتھ دیتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ممنون حسین کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |