سرفراز کو کپتان برقرار رکھنا خوش آئند ہے معین خان
پی سی بی کی جانب سے فیصلہ دیر سے مگر درست کیا گیا، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنا واضح پیغام ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں باہر نہیں آنی چاہیں، ڈریسنگ روم پرائیویٹ جگہ ہے وہاں کی خبریں باہر جانا مناسب نہیں، جو کھلاڑی ڈریسنگ روم کی خبریں باہر کرتے ہیں مستقبل میں خود ٹیم سے باہر ہو جاتے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ بورڈکا سلیکٹرز کو بلانا اچھا عمل ہے ، سلیکشن کمیٹی سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے، پوچھ گچھ سے غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی سے بتانا ہوگا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
معین خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے فیصلہ بہت دیر سے کیا گیا لیکن سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ بہت اچھا ہے، تمام پلیئرز کو معلوم ہوگیا ہے کہ کس کی قیادت میں کھیلنا ہے جب کہ شکست کے بعد یہ اسٹیٹمنٹ مناسب نہیں کہ گیم پلان پر ٹیم نہیں کھیلی۔