وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا

وزیراعظم نے حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع


ویب ڈیسک February 08, 2019
وزیر اعظم نے حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پہنچانے کی ہدایت کردی، ذرائع (فوٹو:سوشل میڈیا)

وزیراعظم عمران خان نے این آر او ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سابق سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے عوام تک حکومتی مؤقف مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں