وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا
وزیراعظم نے حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع
وزیراعظم عمران خان نے این آر او ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سابق سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے عوام تک حکومتی مؤقف مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔