شہریوں نے 2 ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

شیدی گوٹھ میں 3مسلح افراد عبدالرشید جونیجو کے گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کے شور مچانے پر محلے والے جمع ہو گئے


Numainda Express July 25, 2013
شور پر علاقے کے لوگوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسلح ڈاکو پرویز ولد دین محمد کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ISLAMABAD: قاسم آباد شیدی گوٹھ میں 3 مسلح ڈاکووں نے عبدالرشید جونیجو کے گھر سے ہزاروں روپے کی لوٹ مارکر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔

جس پراہل خانہ نے شور مچا دیا۔ شور پر علاقے کے لوگوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسلح ڈاکو پرویز ولد دین محمد کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ڈاکو کو تحویل میں لے لیا۔



اسی دوران شیدی گوٹھ میں فرار ہونے والے ایک اور ڈاکو کو بھی پکڑ لیا گیا اور اس کی بھی دھنائی کی گئی، جس کے بعد اسے بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جس کی شناخت مصطفی گاڈھی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کا تیسرا ساتھی نیاز گاڈھی فرار ہوگیا پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں