علیم خان کی جگہ وزارت بلدیات پنجاب کا قلم دان بشارت راجہ کے حوالے

حکومت نے علیم خان کا استعفی قبول کرلیا، حکومتی ذرائع


ویب ڈیسک February 08, 2019
وزیر بلدیات علیم خان نے نیب میں گرفتاری کے بعد استعفی دیا تھا جو منظور کرلیا گیا (فوٹو: فائل)

علیم خان کی آف شور کمپنیوں کے معاملے میں گرفتاری اور مستعفی ہونے پر وزارت بلدیات پنجاب کا قلم دان وزیر قانون بشارت راجہ کو سونپ دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے والے عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے اور اب تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی بشارت راجہ ان کی جگہ بلدیات کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کریں گے ساتھ ہی وہ وزیر قانون بھی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علیم خان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

علیم خان کی جانب سے استعفیٰ بھیجے جانے کے بعد پارٹی میں رسہ کشی جاری تھی اور کابینہ میں شامل ارکان سینئر وزیر بننے اور بلدیات کی وزارت کے حصول کے لیے کوشاں تھے ان میں بشارت راجا، سبطین خان، میاں محمودالرشید اور دیگر علیم خان کی جگہ سنبھالنے کے خواہش مند تھے تاہم قرعہ فال بشارت راجہ کے نام نکلا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں