اسکول کے مالک سے بھتہ طلب کرنیوالے2ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اینٹی کرپشن پولیس کے جعلی کارڈ بھی ملے ہیں


Staff Reporter August 24, 2012
ڈیفنس پولیس نے اسکول کے مالک سے4لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان عرفان احمد ولد عثمان اور فیصل کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی. فوٹو: فائل

ڈیفنس پولیس نے اسکول مالک سے بھتہ طلب کرنیوالے2بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی، لیاقت آباد پولیس نے2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے اسکول کے مالک منیر احمد سے4لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان عرفان احمد ولد عثمان اور فیصل ولد الطاف حسین کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی نمبرBF-2569برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کئی دنوں سے اسکول کے مالک منیر احمد کو فون کرکے بھتہ طلب کررہے تھے جس پر ان کے خلاف منیر احمد نے ایف آئی آر نمبر270/2012کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اینٹی کرپشن پولیس کے جعلی کارڈ بھی ملے ہیں، ملزمان اینٹی کرپشن پولیس کے اہلکار بن کر لوگوں سے بھتہ طلب کرتے تھے پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے، لیاقت آباد پولیس نے لیاقت آباد10نمبر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شبیر ولد علی خان اور عمران ولد یاسین کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور چھینی ہوئی نقدی برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں